October 15, 2026

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے مرکزی صدر میجر جنرل جاوید اسلم طاہر نے

Screenshot_2026-01-26_083352

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی
کے مرکزی صدر میجر جنرل جاوید اسلم طاہر نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے لیے محمد خالد شیخ کو ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ نامزد کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ میرپورخاص کی تمام تحصیلوں میں تنظیمی امور، غازیوں کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ محمد خالد شیخ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ میرپورخاص کی جن تحصیلوں کو اس تنظیمی دائرہ کار میں شامل کیا گیا ہے ان میں تحصیل ڈگری، تحصیل جھڈو، تحصیل سندھڑی، تحصیل کوٹ غلام محمد، تحصیل شجاع آباد، تحصیل حسین بخش مری اور تحصیل میرپورخاص شامل ہیں۔ مرکزی قیادت کی جانب سے محمد خالد شیخ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے تمام ریٹائرڈ غازیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر اور حل کرانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مبارکباد 🎉 مبارکباد 🎉 مبارکباد 🎉❤️❤️❤️❤️🎯🇵🇰