روہڑی( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) بلوچستان کے علاقے خصدار میں دہشت گردوں نے روہڑی کے علاقے علیواہن کے رہائشی نجی تعمیراتی کمپنی کے
روہڑی( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) بلوچستان کے علاقے خصدار میں دہشت گردوں نے روہڑی کے علاقے علیواہن کے رہائشی نجی تعمیراتی کمپنی کے ملازم خان محمد ملک کو فائرنگ کرکے شہید کر کے لاکھوں روپے نقدی موبائیل فون لوٹ کر فرار ہوگئے لاش پہنچنے پر علاقے کی فضا سوگوار گھر میں کہرام مچ گیا اس ضمن میں بلوچستان کے علاقے خضدار میں نجی تعمیراتی کمپنی میں سپر وائزر کی ملازمت کرنے والے روہڑی کے علاقے علیواہن کے رہائشی 52 سالہ خان محمد ملک ولد جان محمد ملک کو بلوچستان کے علاقے خضدار میں بنک سے رقم نکلو کر کیمپ کی جانب جاتے ہوئے نا معلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے زخمی کرکے لاکھوں روپے نقدی موبائیل فون لوٹ کر فرار ہو گئے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پاکستان آرمی کے جوانوں نے علاج کے لئے سی ایم ایچ خصدار منتقل کیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد کراچی لے جانے کے دوران راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا لاش علیواہن پہنچنے پر علاقے کی فضا سوگوار اور گھر میں کہرام مچ گیا مرحوم نے سوگوران میں ایک بیوہ تین بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے مرحوم اپنے خاندان کا کفیل تھا ۔