لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) اسوہء کامل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہی ہم فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے لاہور پریس کلب کی صحافی خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ محفل میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ صلی
لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) اسوہء کامل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہی ہم فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے لاہور پریس کلب کی صحافی خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ محفل میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ہر ہر پہلو ہمارے لیے سرچشمہء رشد و ہدایت اور مینارہ ءنور ہے ۔ مقررین نے سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی ۔ محفل میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سینیئر صحافی روبینہ شاہین سمیت دیگر صحافی خواتین نے بھرپورشرکت کی ۔ ایوان اقبال میں منعقد ہونے والی اس عظیم الشان روحانی وجدانی اور لاثانی محفل پاک میں وزیر خزانہ کی اہلیہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت اور درود و سلام کے نذرانے پیش کیے گئے ۔ آخر پر ملک و ملت و قوم اور عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے دعا بھی مانگی گئی ۔