نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ممبر پراونشل اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا ہے
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ممبر پراونشل اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا نے تھل کی یوتھ کو اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ یہاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اندرون اور بیرون ملک مختلف شعبہ جات سے وابستہ ہو کر نامور ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیئر مسلم لیگی ورکر راجہ محمد رضوان کی رہائش گاہ پر نمائندہ عوامی وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پی ایم ایل این کے سینیئر رہنما ملک حاجی اعجاز حسین برہان ، ایڈووکیٹ ملک فاروق کلو ، سابق چیئرمین عشر و زکوۃ کمیٹی راجہ حاجی غلام شبیر ، سوشل ورکرز راجہ محمد صفدر اور راجہ قیصر عباس بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا کہ انشاءاللہ ہم اپنی نوجوان نسل کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید دور کی تعلیم سے آراستہ ہو کر اپنے علاقہ اور وطن عزیز کا نام روشن کریں ۔بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہم نے اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس حوالے سے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا ۔