سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے )پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا اور “بیداری” کے زیر اہتمام ایجوکیشن کے عالمی دن کی مناسبت سے کیپس کالج
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے )پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا اور “بیداری” کے زیر اہتمام ایجوکیشن کے عالمی دن کی مناسبت سے کیپس کالج سرگودھا میں” علم ایک لازوال دولت ہے ” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رانا اکبر علی تھے۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رانا اکبر علی. یونیورسٹی آف سرگودھا کرمنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر محمد زین العابدین. چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل آف این جی اوز سینیئر صحافی عبدالمنان چوہدری ،ڈائریکٹر کپس کالج سرگودھا میڈم افق امین، پروفیسر یاسر عزیز قریشی. اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی آصف علی مقصود قریشی ،وائس پریذیڈنٹ پیپلز سوشل سوسائٹی فرمان اللہ فاروقی اور فرحانہ آصف، محمد اکرم جوئیہ اور رانا محمد گلزار کا کہنا تھا کہ تعلیم کے عالمی دن کو منانے کا مقصد تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہمیں بہترین انسان بننے میں مدد دیتی ہے ۔ تعلیم ہی قوموں کا مستقبل روشن کرتی ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے ہر فرد کو تعلیم عام کرنے میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا ۔خاص طور پر بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی اور بیداری کی انرولمنٹ کمپین کو سراہتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بیٹیاں پڑھیں گی تو ملک آگے بڑھے گا ۔ سیمینار میں کیپس کالج کی طالبات نے تصاویر اور مختلف ماڈل کے ذریعے تعلیم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔