ہارون اباد(حافظ ثاقب)ضلعی چیئرمین رائس بریڈنگ اینڈ جینیٹکس پلانٹ ملک رضوان راٹھور نے 2025 کے دوران پاکستانی چاول کی برامدات میں تاریخی اضافہ
ہارون اباد(حافظ ثاقب)ضلعی چیئرمین رائس بریڈنگ اینڈ جینیٹکس پلانٹ ملک رضوان راٹھور نے 2025 کے دوران پاکستانی چاول کی برامدات میں تاریخی اضافہ کو ملکی معیشت کے لیے انتہائی نیک شگون قرار دیا ہے
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چاول کی برامدات کے شعبے میں ایک بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور دنیا میں چاول برامد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے
دسمبر2025 کے دوران پاکستان کی مجموعی چاول برامدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ باسمتی چاول کی برامدات میں 50 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں ایا ہے
جو لوگ محض افغانستان کاروٹ بند ہونے کارونا رورہے ہیں ان کو باخبر ہونا چاہیے کہ 25 20میں پاکستانی چاول کی عالمی منڈیوں میں طلب میں نہایت نمایاں بہتری ہوئی ہے ،اس شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان نے ویتنام پر سبقت حاصل کر کے عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے
چاول کی برامدات میں مسلسل اضافہ ملکی معشیت کے لیے انتہائی خوش ائند ہے،کیونکہ پاکستان چاول کی اہم ا نقد اور فصل ہے اور یہ ملکی معشیت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے،
تو اب ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت تحقیق بہتر کاشتکاری کے طریقوں اور پالیسی سپورٹ کے ذریعے کسان اور برامد کنندگان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کو تیز کرے