October 10, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی ایس پی صدر سرکل خوشاب ذوالفقار حسن کے تبادلے کے موقع پر ملک اظہر اقبال اعوان کی جانب سے ایک پُروقار

IMG-20260125-WA0048

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی ایس پی صدر سرکل خوشاب ذوالفقار حسن کے تبادلے کے موقع پر ملک اظہر اقبال اعوان کی جانب سے ایک پُروقار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات اور پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی ذوالفقار حسن نے خوشاب میں اپنے قیام کے دوران گزارے گئے وقت کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوشاب کے لوگوں نے انہیں ہمیشہ عزت اور محبت دی، جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ذوالفقار حسن ایک ملنسار اور عوام دوست پولیس افسر ہیں جنہوں نے قانون کی بالادستی کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کو بھی مقدم رکھا۔ خوشاب کی عوام ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔