October 10, 2026

ڈی سی خوشاب کا ڈسٹرکٹ مینیجر پی ایس ای آر کاشف رندھاوا اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین خصوصی تحریر : راجہ نورالہی عاطف

IMG-20260125-WA0049

ڈی سی خوشاب کا ڈسٹرکٹ مینیجر پی ایس ای آر کاشف رندھاوا اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین

خصوصی تحریر : راجہ نورالہی عاطف

ضلع خوشاب میں عوامی خدمت اور حکومتی پالیسیوں کے مؤثر نفاذ کے حوالے سے اگر کسی ادارے نے خاموشی سے مگر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تو وہ پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری ہے۔ اس ادارے کی کامیابی کے پیچھے جہاں ایک منظم نظام کارفرما ہے، وہیں ڈسٹرکٹ مینیجر پی ایس ای آر خوشاب کاشف رندھاوا اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور فرض شناسی قابلِ تحسین ہے۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اس حوالے سے ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقدہ پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے پی ایس ای آر خوشاب کی کیک کٹنگ کی اس تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ مینیجر پی ایس ای آر کاشف رندھاوا اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں پی ایس ای آر ضلع خوشاب کے سپروائزرز نے بھی شرکت کی۔ ڈی سی خوشاب کا کہنا تھا کہ پی ایس ای آر کے تحت مستحق خاندانوں کا شفاف اندراج، ڈیٹا کی درستگی اور فیلڈ میں مؤثر مانیٹرنگ ایک مشکل اور حساس ذمہ داری ہے، جسے کاشف رندھاوا اور ان کی ٹیم نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیا۔ یادرہے کہ پی ایس ای آر منصوبہ دراصل حکومتِ پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے، جس کا مقصد مستحق افراد کی درست نشاندہی کر کے انہیں سماجی تحفظ اور فلاحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ضلع خوشاب میں اس منصوبے پر عملدرآمد کے دوران درپیش چیلنجز کے باوجود ڈسٹرکٹ مینیجر کاشف رندھاوا اور ان کی سپروائزرز اور اینومریٹرز پر مشتمل پوری ٹیم نے ثابت کیا کہ اگر نیت صاف اور قیادت مضبوط ہو تو نتائج خود بولتے ہیں۔
ڈی سی خوشاب نے اس موقع پر اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پی ایس ای آر کی ٹیم مستقبل میں بھی اسی جذبے، دیانت داری اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی اور حکومتِ پنجاب کے فلاحی ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
بلاشبہ، کاشف رندھاوا اور ان کی ٹیم کی یہ کارکردگی ضلع خوشاب کے دیگر اداروں کے لیے ایک مثال ہے کہ کس طرح ٹیم ورک، نظم و ضبط اور خدمتِ خلق کے جذبے سے عوام کا اعتماد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ایسے افسران اور ٹیمیں ہی کسی بھی ضلع کی اصل طاقت ہوتی ہیں جو خاموشی سے عوامی فلاح کے لیے دن رات کوشاں رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ مینیجر پی ایس ای آر خوشاب کاشف رندھاوا کو اللہ تعالیٰ نے اعلی ا انتظامی صلاحتیں ودیعت کی ہیں جنہیں بروءے کار لاتے ہوءے موصوف اپنی زیر نگرانی ضلع خوشاب کی تحصیلوں خوشاب ،نورپورتھل ،قائدآباد اور نوشہرہ کے جملہ سپروائزرز اور اینومریٹرز کی بھرپورراہنمائ کررہے ہیں اور ان کی شبانہ روز خصوصی توجہ اور محنت شاقہ کی وجہ سے ضلع خوشاب میں حکومت پنجاب کا یہ سروے کا کام نہایت خوش اسلوبی سے ہورہاہے۔ بلاشبہ ڈسٹرکٹ مینیجر پی ایس ای آر کاشف رندھاوا جیسے فرض شناس اور اعلی ا صلاحیتوں کے حامل آفیسرز کسی بھی محکمے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں۔