سرگودھا…(.رپورٹ ملک شاہنواز جالپ..بیوروچیف سرگودھا) سرگودھا پریس کلب کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس۔تاریخ ساز ممبر سازی۔۔۔40 نئے مستقل ممبر۔
سرگودھا…(.رپورٹ ملک شاہنواز جالپ..بیوروچیف سرگودھا)
سرگودھا پریس کلب کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس۔تاریخ ساز ممبر سازی۔۔۔40 نئے مستقل ممبر۔40 ایسوسی ایٹ ممبر اور 10 اعزازی ممبر بنادئیے گئے
سرگودھا( ) سرگودھا پریس کلب کی ایگزیکٹو باڈی کا اہم اجلاس صدر عبدالحنان چوہدری کی صدارت میں ہفتہ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد جنرل سیکرٹری نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی جبکہ خزانچی کلب جاویدگجر نے کلب کے آمدن و اخراجات کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر حال ہی میں منعقد ہونے والے سپورٹس گالا کی آمدن و خرچ کی تفصیل بھی ایگزیکٹو باڈی کے سامنے رکھی گئی، جسے اطمینان بخش قرار دیا گیا۔اجلاس میں سالانہ کارکردگی کا مختصر جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ایگزیکٹو باڈی نے متفقہ طور پر انتخابات 2026–27 کے شیڈول، انتخابی ٹائم لائن اور طریقۂ کار کی منظوری دے دی جبکہ الیکشن بورڈ کی تقرری کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی۔اہم فیصلوں میں کلب کی رکنیت میں توسیع شامل رہی، جس کے تحت 40 ممبران، 40 ایسوسی ایٹ ممبران اور 10 اعزازی ممبران بنانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکشن شیڈول اورفہرست ووٹران 31جنوری کوآویزاں بعد آویزاں کیا جائے گا۔ مزید برآں انتخابات ڈائریکٹرانفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور سینئر صحافیوں کے ذریعے کرانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔ آخر میں صدر سرگودھا پریس کلب عبدالحنان چوہدری نے اختتامی کلمات ادا کیے اور کلب کی بہتری کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن شفاف طریقے سے کرائے جائیں گے اور اس کی نگرانی کے لیے شہر کے تاجر وکلاء ڈاکٹرز اور دیگر سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بطور مبصرمدعو کیا جائے گاجبکہ الیکشن کا ضابطہ اخلاق بھی مرتب کیا جائے گا جس پر تمام امیدواران اور ووٹروں کو عمل کرنا ہوگا۔اجلاس کا اختتام دعائے خیر کے ساتھ ہوا، جس کے بعد شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔