ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کا تاریخی ورثے مکلی قبرستان کا دورہ ، صورتحال کا جائزہ –
سندھ ضلع ٹھٹھ دعانیوز آن لائن بیوروچیف سندھ یونین آف جرنلسٹ آرگنائزر سندھ عبدالقیوم شیخ
(
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کا تاریخی ورثے مکلی قبرستان کا دورہ ، صورتحال کا جائزہ –
ٹھٹھہ : 24 جنوری 2026 (ھ.آ ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے آج عالمی شہرت یافتہ تاریخی ورثہ مکلی قبرستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مکلی کے کیوریٹر نے ڈپٹی کمشنر کو قبرستان کی تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی اہمیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہیں بتایا گیا کہ مکلی قبرستان دنیا کے بڑے تاریخی قبرستانوں میں شمار ہوتا ہے جہاں صدیوں پر محیط تہذیبی اور ثقافتی ورثہ موجود ہے ۔ دورے کے دوران کیوریٹر نے مکلی قبرستان کو درپیش مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا جن میں پانی کی قلت ، بنیادی سہولیات کی کمی اور سیاحوں کے لیے مناسب انتظامات نہ ہونا شامل ہیں ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان مسائل کے باعث ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے محکمہ ثقافت کی جانب سے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ مکلی قبرستان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مکلی قبرستان سندھ کا قیمتی اثاثہ ہے اور اس کی بہتر دیکھ بھال اور ترقی سے نہ صرف تاریخی ورثے کا تحفظ ممکن ہوگا بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سہولیات کی بہتری کے بعد مکلی قبرستان ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے مزید پرکشش مقام بن سکے گا، جس سے سندھ کے تاریخی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔