خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تھل کے ایک اور نڈر سپوت ملک ظہیر بابر کا منفرد اعزاز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیراز کی طرف
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تھل کے ایک اور نڈر سپوت ملک ظہیر بابر کا منفرد اعزاز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیراز کی طرف سے حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی ، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین۔ خوشاب کے گاوں پیلووینس کے بہادر جوان ملک ظہیر بابر کو خطرناک مسلح مجرمان کو دیدہ دلیری کے ساتھ گرفتار کرنے پر ڈی پی او خوشاب کی طرف سے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ یاد رہے کہ تحصیل نورپورتھل کا گاوں پیلووینس یہاں کے متعدد قابل فخر سپوتوں کے متعدد کارہاءے نمایاں کی وجہ سے نامورہے ۔