لاہور : علاقہ کاہنہ میں سرگودہا سے تعلق رکھنے والے باپ اور دو جوان بیٹوں کے قتل کا ڈراپ سین ، ملزمان گرفتار ۔۔۔افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی ۔۔۔ تفصیلات
لاہور : علاقہ کاہنہ میں سرگودہا سے تعلق رکھنے والے باپ اور دو جوان بیٹوں کے قتل کا ڈراپ سین ، ملزمان گرفتار ۔۔۔افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی ۔۔۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کاہنہ کے علاقہ میں ایک گھر سے بدبو آنے پر پولیس دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئی تو ایک عمر رسیدہ شخص اور اسکے دو جوان بیٹوں کی لا.شیں برآمد ہوئیں تھی ۔ پتہ چلا کہ یہ لوگ سرگودہا سے تعلق رکھتے تھے اور یہاں بسلسلہ روزگار مقیم تھے ۔ پولیس کے مطابق یہ باڈیز کم از کم 20 روز پرانی تھیں جنکے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے، تحقیقات کا آغاز ہوا تو مقتولین باپ کا ایک دوست منظر عام پر آیا جو اپنے دوست اور اسکے بیٹوں کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دیکر کیس کا مدعی بنا ہوا تھا ۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جب معلومات اکٹھی کی گئیں تو مقتولین کے آخری رابطے اسی مدعی یعنی ملزم کے ساتھ تھے ، شک کی بنیاد پر پولیس نے اسے گرفتار کیا اور پوچھ گچھ شروع کی تو ملزم نے اپنی ایک ساتھی خاتون کے ہمراہ تینوں باپ بیٹوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ۔ ملزم نے بتایا کہ مقتولین کے پاس بڑی رقم تھی ۔ اس نے اور ساتھی ملزمہ نے پیسوں کے حصول کے لیے واردات کی اور پولیس کو انکی گمشدگی کی اطلاع دی تاکہ ان پر کسی کا شک نہ جائے ۔۔۔۔۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق ملزم کی ساتھی خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔۔۔۔۔