November 28, 2026

ٹھٹہ ( رپوٹ عبدالعزیز شیخ ایوانِ صحافت ٹھٹہ پریس کلب کی سال 2026ء کے لیے منتخب ہونے والی نئی باڈی کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

IMG-20260124-WA0203

ٹھٹہ (
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ایوانِ صحافت ٹھٹہ پریس کلب کی سال 2026ء کے لیے منتخب ہونے والی نئی باڈی کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ٹنڈو محمد خان پریس کلب کے عہدیداران جن میں صدر حاجی غلام نبی کریو، حاجی عبدالحفیظ میمن، خان عباسی، امتیاز منگریو اور ساحل ایاز شامل تھے، ایوانِ صحافت ٹھٹہ پہنچے اور منتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمانوں نے ایوانِ صحافت ٹھٹہ پریس کلب کی صحافتی خدمات، غیرجانبدار صحافت، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور علاقے کے سماجی و ترقیاتی امور میں مؤثر کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایوانِ صحافت ٹھٹہ پریس کلب ہمیشہ حق اور سچ کی ترجمانی کرتا رہا ہے، اور امید ظاہر کی کہ سال 2026ء کے لیے منتخب نئی باڈی بھی صحافتی اصولوں، اخلاقی اقدار اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے مظلوم اور بے آواز طبقے کی آواز بنتی رہے گی۔اس موقع پر آنے والے مہمانوں کی جانب سے نو منتخب عہدیداران کو اجرک کے تحائف پیش کر کے ان کی عزت افزائی کی گئی، جو سندھ کی روایتی محبت اور احترام کی علامت ہے۔ بعد ازاں ایوانِ صحافت ٹھٹہ پریس کلب کے عہدیداران کی جانب سے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا تقریب میں ایوانِ صحافت ٹھٹہ پریس کلب کے سرپرستِ اعلیٰ نظیر احمد قریشی، صدر اکبر علی دلوانی، سینئر نائب صدر انیس احمد ہیلايو، جنرل سیکریٹری نثار احمد گندرو، نائب صدر شفیق احمد عابدانی، جوائنٹ سیکریٹری ارشاد عمر گندرو، خزانچی لالا شعیب پٹھان اور انفارمیشن سیکریٹری سید شیر علی شاہ، شاہزیب شیخ اور ایوب درس موجود تھے، جنہیں بھی مہمانوں کی جانب سے اجرک کے تحائف پیش کیے گئے۔آخر میں ایوانِ صحافت ٹھٹہ پریس کلب کے عہدیداران نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایوانِ صحافت ٹھٹہ پریس کلب صحافتی آزادی، ذمہ دار صحافت اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار پہلے سے زیادہ مؤثر انداز میں ادا کرتا رہے گا۔