47

ٹھٹہ: رپوٹ عبدالعزیز شیخ آل پاکستان مری اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ آل پاکستان مری اتحاد کی جانب سے صحافی اور تنظیم کے مرکزی چیئرمین میر مہردین خان مری کے

ٹھٹہ:

رپوٹ عبدالعزیز شیخ
آل پاکستان مری اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ
آل پاکستان مری اتحاد کی جانب سے صحافی اور تنظیم کے مرکزی چیئرمین میر مہردین خان مری کے خلاف کوٹ لالو تھانے کے ایس ایچ او نورالدین کونہارو کی طرف سے درج کیے گئے مقدمے کے خلاف ٹھٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت آل پاکستان مری اتحاد ضلع ٹھٹہ کے صدر شاہد مری، یوتھ ونگ کے صدر حضور بخش مری، سبز علی مری، حاجی بشیر مری اور یاسین مری نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او کوٹ لالو نے ذاتی دشمنی اور بدنیتی کی بنیاد پر مرکزی چیئرمین میر مہردین خان مری کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی ایف آئی آر درج کی ہے، جس سے پوری مری برادری کے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچی ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوٹ لالو شہر میں گزشتہ کئی دنوں سے مری اور بگٹی برادری کے درمیان تنازعہ جاری ہے، جس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایس ایچ او نورالدین کونہارو نے پرانی ذاتی دشمنی کی بنیاد پر گولاڑچی شہر کی معزز شخصیت میر مہردین خان مری کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے کی سازش کی ہے، جو سراسر ناانصافی اور قانون کے خلاف ہے۔احتجاج میں شریک افراد نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جھوٹی ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائے اور ایس ایچ او کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں