October 21, 2026

* نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) تھانہ کڈہر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمدتفصیلات کے

IMG-20260123-WA0214

* نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) تھانہ کڈہر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمدتفصیلات کے مطابق تھانہ کڈہر پولیس نے دورانِ گشت مشتبہ افراد کو نزد کھڈر موری سکرنڈ روڈ پر روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت صفدر علی ولد دیدار چانڈیو رہائش چانڈیو کالونی نوابشاھ کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ پولیس کی نگرانی میں زیرِ علاج ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضلع شہید بینظیر آباد کے مختلف علاقوں میں متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔گرفتار زخمی ملزم صفدر علی چانڈیو کا موجود کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے-Fir NO.335/2018 u/s 9C CNSA Ps SakrandFir NO.198/2020 u/s 381A Ps A Section-Fir NO.228/2020 u/s 9C CNSA Ps A Section-Fir NO.03/2022 u/s 337j,376/2,403,496 Ppc Ps Talukaدوسرا پولیس مقابلہ تھانہ تعلقہ پولیس کی بروقت کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتارتعلقہ تھانے کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس پارٹی علاقے میں معمول کے گشت پر مامور تھی کہ اسی دوران مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی۔پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا، جسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت راشد رند کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ پولیس کی نگرانی میں زیر علاج ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم راشد رند اپنے گروہ کے ساتھ مل کر ضلع کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، لوٹ مار اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں