وہاڑی: تھانہ صدر وہاڑی کی شاندار کاروائی، بچھڑی ہوئی بچی والدین سے جا ملی
وہاڑی: تھانہ صدر وہاڑی کی شاندار کاروائی، بچھڑی ہوئی بچی والدین سے جا ملی
پولیس کی بروقت کاروائی بچھڑی ہوئی علیشہ کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری، تھانہ صدر پولیس نے ایک اور احسن کاروائی کرتے ہوئے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔تفصیلات کے مطابق علیشہ بی بی دختر احمد بخش جو ذہنی توازن درست نہ ہونے کے باعث اپنے والدین سے بچھڑ گئی تھی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی راؤ مہتاب عالم نے فوری طور پر ٹیم تشکیل دے کر کاروائی کا آغاز کیا ایس ایچ او راؤ مہتاب عالم کی سربراہی میں انسپکٹر طاہر اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے بچی کو تلاش کر کے بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا بچی کے والدین نے اپنی بیٹی کو بخیریت پا کر خوشی کا اظہار کیا اور ایس ایچ او راؤ مہتاب عالم، انسپکٹر طاہر اور ان کی پوری ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں بھی دی۔ اہل علاقہ نے بھی تھانہ صدر وہاڑی پولیس کی اس بروقت اور قابلِ ستائش کاروائی کو خوب سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔