October 20, 2026

سیکرٹری تعلیم کی زیرِ صدارت اجلاس، افسران کو عوامی و دفتری امور ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت۔

IMG-20261020-WA0135(1)

سیکرٹری تعلیم کی زیرِ صدارت اجلاس، افسران کو عوامی و دفتری امور ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت۔

موجودہ حالت میں تمام افسران مکمل لگن اور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں۔عنایت اللہ وسیم سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا، عنایت اللہ وسیم کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم کے سیکرٹریٹ میں موجود تمام افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر دفتری امور کی مؤثر انجام دہی اور جاری اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری تعلیم نے ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم کے 100 اور 180 روزہ پلانز پر بھرپور توجہ دی جائے اور تمام اصلاحاتی اقدامات کو مثبت، مؤثر اور نتیجہ خیز انداز میں آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام افسران مکمل لگن اور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں، دفتری امور اور اہم ٹاسکس کو ترجیح دی جائے اور دفاتر میں کسی قسم کا بیک لاگ باقی نہ رہنے دیا جائے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اساتذہ اور معاون عملے کے ریٹائرمنٹ کیسز کی بروقت کارروائی اور تکمیل کو یقینی بنایا جائے، جبکہ کسی بھی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) کا آڈٹ تین دن سے زیادہ جاری نہیں رہنا چاہیے۔