October 21, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) شہید بینظیرآباد کے تھانہ جام ڈاتار کے حدود میں بچی کے ساتھ

IMG-20260123-WA0213

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) شہید بینظیرآباد کے تھانہ جام ڈاتار کے حدود میں بچی کے ساتھ زبردستی کا واقعہ، ایس ایس پی شہید بینظیرآباد کا نوٹس ،پولیس کی فوری کارروائی ملزمان گرفتار ، متاثرہ بچی ہسپتال منتقل ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے تھانہ جام ڈاتار کی حدود میں کاجل ولد ہالیو بھیل (عمر تقریباً 10-12 سال) کے ساتھ زبردستی کے پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو بروقت اور مؤثر کارروائی کی ہدایت جاری کیاطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرہ بچی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا مکمل میڈیکل معائنہ کروایا گیاایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی ہدایت پر واقعے سے متعلق قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے، ورثاء کے سامنے نہ آنے اور معاملہ دبانے کی کوشش کی صورت میں ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاکہ متاثرہ بچی کو انصاف فراہم کیا جا سکے
ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار کا کہنا تھا کے یہ ضروری نہیں کہ کوئی واقعہ سوشل میڈیا یا پریس کلب میں آئے تب ہی اس کا نوٹس لیا جائے، پولیس ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور قانون کے مطابق بروقت کارروائی ہمارا فرض ہےمتاثرہ بچے کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے میں ملوث دو ملزمان کانجی بھیل اور لعل جی عرف کڑیو بھیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے، جبکہ کیس کو مضبوط بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا