نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)چوٹیاریوں واقعہ ملزم گرفتار ۔چوٹیاریوں تھانے کی حد میں ہونے والے ذیادتی کیس کے افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزم
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)چوٹیاریوں واقعہ ملزم گرفتار ۔چوٹیاریوں تھانے کی حد میں ہونے والے ذیادتی کیس کے افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ڈی آئ جی شھید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن اس سلسلے میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم وزیر ولد وارث رند کو گرفتار کر لیا ہے۔ جوکہ مسمات شاد بانو ملاح پر تشدد اور ذیادتی کیس میں مطلوب تھا۔ ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی اور عبرت ناک سزا دلوائیں گے اور اس ضمن میں کسی سفارش یا اقربا پروری کو خاطر میں نہیں لایا جاۓ گا ڈی أئ جی فیصل بشیر میمن کا مذید کہنا تھا کے کوئ بھی قانون سے بالا تر نہیں ھے چاھے وہ کسی وڈیرے ۔جاگیر دار کا بیٹا ھو یا پھر کوئ پولیس اھلکار ھو ۔قانون ھاتھ میں لینے والے ھر فرد کو اس کے منتقی انجام تک پہنچایا جاۓ گا