October 21, 2026

ٹھٹہ( رپورٹ )عبدالعزیز شیخ گھارومیں تعلیم دشمن غفلت، 40 سالہ پرانا پرائمری اسکول بند، 150 سے زائد بچے تعلیم سے محروم ،

IMG-20260123-WA0212

ٹھٹہ( رپورٹ )عبدالعزیز شیخ
گھارومیں تعلیم دشمن غفلت، 40 سالہ پرانا پرائمری اسکول بند، 150 سے زائد بچے تعلیم سے محروم ،

گھارو میں قائم لال مہیشوری پرائمری اسکول جو گزشتہ 40 برسوں سے علاقے کے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کر رہا تھا، محکمۂ تعلیم کی سنگین غفلت کا شکار ہو کر بند کر دیا گیا۔ اسکول کے اساتذہ کے ریٹائر ہونے کے بعد نئے اساتذہ تعینات کرنے کے بجائے محکمۂ تعلیم نے اسکول کو ہی تالا لگا دیا، جس کے باعث 150 سے زائد معصوم بچے تعلیم جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔اسکول کی بندش کے بعد عمارت لاوارث ہو گئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موالیوں نے اسکول کا قیمتی فرنیچر، دروازے اور کھڑکیاں چوری کر لیں۔ تعلیم کے لیے مختص عمارت کی اس طرح تباہی نے حکومتی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔علاقہ مکینوں، والدین اور سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اسکول کو بحال کیا جائے، نئے اساتذہ تعینات کیے جائیں اور چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو علاقے میں ناخواندگی اور جرائم میں اضافہ ہو سکتا ہے۔تعلیم دشمن پالیسیوں اور غفلت کے خلاف والدین نے احتجاج کYی بھی وارننگ دے دی ہے، جبکہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی جا رہی