نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا،
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ و طالبات نے متنوع اور لذیذ کھانے تیار کرکے بھرپور شرکت کی۔فوڈ فیسٹیول کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں نے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس نوعیت کے پروگراموں کا انعقاد ہونا چاہیے، کیونکہ اس سے نہ صرف آگاہی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ طلبہ میں مختلف کھانے تیار کرنے کا شوق اور تخلیقی صلاحیتیں بھی پروان چڑھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے دوران طلبہ کی جانب سے کھانے پینے کے مختلف اسٹالز لگائے گئے، جن میں پیش کیے گئے کھانے ذائقے اور معیار کے لحاظ سے قابلِ تعریف تھے مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک منفرد فیسٹیول ہے جس میں طلبہ خوشی اور جوش و خروش سے حصہ لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام ہر تعلیمی ادارے میں منعقد ہونے چاہئیں تاکہ طلبہ کی ہمہ جہت صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔