October 22, 2026

بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی کے نواحی علاقے شیرگڑھ میں واقع تنگ پل ایک بار پھر جان لیوا ثابت ہونے لگا۔ گزشتہ رات مزدا ٹرک بے قابو ہو کر پل سے پھسلتا ہوا

Screenshot_2026-01-23_171234

بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی کے نواحی علاقے شیرگڑھ میں واقع تنگ پل ایک بار پھر جان لیوا ثابت ہونے لگا۔ گزشتہ رات مزدا ٹرک بے قابو ہو کر پل سے پھسلتا ہوا نہر میں جا گرا، جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ پل کی خستہ حالی اور تنگی کے باعث پیش آیا، جہاں آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کر دیا گیا۔علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پل کو فوری طور پر کشادہ اور محفوظ بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔