October 22, 2026

و ہا ڑ ی . میلسی (بیو رو چیف ) میونسپل کمیٹی میلسی کے چیف آفیسر مہر اویس اقبال نے ریڑھی بانوں کی قرعہ اندازی سے متعلق اٹھائے گئے

Screenshot_2026-01-23_170117

و ہا ڑ ی . میلسی (بیو رو چیف ) میونسپل کمیٹی میلسی کے چیف آفیسر مہر اویس اقبال نے ریڑھی بانوں کی قرعہ اندازی سے متعلق اٹھائے گئے اعتراضات پر وضاحتی مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ریڑھی بانوں کا پہلے مرحلے میں جی پی ایس سروے بمعہ تصاویر مکمل کیا گیا، جس کے بعد مستحق افراد کی فہرست تیار کر کے بازاروں میں فلیکس آویزاں کیے گئے اور ڈھول کے ذریعے باقاعدہ منادی بھی کروائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اعتراضات کی باقاعدہ سماعت کی گئی اور اعتراض کرنے والے تمام افراد کو فہرست میں شامل کیا گیا، جس کے بعد حتمی فہرست آویزاں کی گئی۔ قرعہ اندازی سے قبل تمام طریقہ کار واضح طور پر بتایا گیا۔مہر اویس اقبال کے مطابق قرعہ اندازی کے تمام پرچیاں موقع پر موجود ریڑھی بانوں نے خود اٹھائیں۔اعتراضات کی سماعت کے بعد جو فائنل لسٹ مرتب کی گئی اس میں تمام کیٹگری میں شامل افراد کو فامولا 65 فی صد کے حساب سے قرعہ اندازی کی گئی۔ہر کیٹگری کیلئے علحدہ رنگ اور علیحدہ ڈبہ مختص تھا، جبکہ ہر پرچی پر موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر کے دستخط موجود ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو ریڑھی بان قرعہ اندازی میں رہ گئے ہیں، ان کی بھی الگ فہرست ترتیب وار تیار کی گئی ہے اس پر بھی اسسٹنٹ کمشنر میلسی کے دستخط ہیں، اور اگر اوپر والا کوئی ریڑھی بان شفٹ نہیں کرے گا تو اس کی جگہ فہرست میں نیچے والا ریڑھی بان باری کے مطابق اوپر آتا جائے گا۔