و ہا ڑ ی میلسی (بیو رو چیف )ملک عبد الغفار ٹیوب ویل آپریٹر، شیرخان ریکارڈ کیپر اور عبدالحمید بیلدار میونسپل کمیٹی میلسی میں ملازمت سے ریٹائر ہونے
و ہا ڑ ی میلسی (بیو رو چیف )ملک عبد الغفار ٹیوب ویل آپریٹر، شیرخان ریکارڈ کیپر اور عبدالحمید بیلدار میونسپل کمیٹی میلسی میں ملازمت سے ریٹائر ہونے پر اعزازی تقریب۔میلسی میونسپل کمیٹی میلسی کے تین آفیشلز کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ملک عبد الغفار ٹیوب ویل آپریٹر، شیرخان ریکارڈ کیپر اور عبدالحمید بیلدار کی خدمات مکمل ہانے پر ریٹائرمنٹ ہوئی۔تقریب میں مہر اویس اقبال چیف آفیس۔ملک آصف رضا میونسپل آفیس انفراسٹرکچر۔فیصل الرحمٰن میونسپل آفیسر فنانس۔عامر حیات اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ ملک راشد معروف۔شیخ جاوید اقبال۔مہر عبد العزیز اور میونسپل کمیٹی کے اور دیگر آفیشلز نے شرکت کی۔ ریٹائر ہونے والے احباب کو شیلڈ پیش کی گئی۔ اس موقع پر مہر اویس اقبال نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے کارکنوں نے اپنی خدمات سے میونسپل کمیٹی میلسی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔میونسپل کمیٹی میلسی کی طرف سے ریٹائر ہونے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی مستقبل کے لیے نیک تمنائیں کی گئیں