October 22, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت

IMG-20260123-WA0202

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ای او انڈسٹریز محمد عبداللہ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہباز وڑائچ جوہرآباد،محکمہ زراعت اور دیگر محکموں کے افسران اور خوشاب وجوہرآباد کی انجمن تاجران کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ڈی ای او انڈسٹریز خوشاب محمد عبداللہ اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہباز وڑائچ نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کو اشیاء خوردنوش اور روز مرہ استعمال کی اشیاءکے سرکاری نرخوں کے بارے بریف کیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے پرائس کنٹرول کے حوالے سے احکامات پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیاء خوردنوش اور روز مرہ استعمال کی اشیاء چینی ،گھی ،آٹا،برائلر مرغی، بڑا گوشت، مٹن ،چاول ،دالیں ،بیسن، فروٹ ، سبزی اور ادویات سمیت تمام اشیاء کی فراہمی وفروخت سرکاری نرخوں اور ڈی سی ریٹ کے مطابق یقینی بنائیں تاکہ عوام کو اشیاء ضروریہ مقرر کردہ قیمتوں پر میسر ہواور انہیں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی گا۔ دوران اجلاس انجمن تاجران نے اشیاء خوردنوش ،دودھ ،دہی،گوشت ، دالیں ،چاول ،مرغی گھی ،چاول ،بیسن وغیرہ کے ریٹ میں اضافے کامطالبہ کیا جسکو ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے مسترد کر دیا اور کہا پنجاب بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی سرکاری ریٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ اور ناقص اشیاء بیچنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہباز وڑائچ کو باقی اضلاع کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق تحریری رپورٹ تیار کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کے احکامات صادر کیے۔