تحریر ناصر بٹ صاحب کی کل ہمارے دوست سعید چوہدری نے ایمان مزاری بارے ایک جملہ کہا کہ
تحریر ناصر بٹ صاحب کی
کل ہمارے دوست سعید چوہدری نے ایمان مزاری بارے ایک جملہ کہا کہ
“ریساں مریم نواز تے دوڑاں فواد چوھدری والیاں”
پنجابی سے ناواقف لوگ شاید اس جملے کی مکمل چس نہ لے پائیں۔
آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ایمان مزاری گرفتاری سے اتنی خوفزدہ کیوں ہے حالانکہ اسے علم ہے کہ اس کی گرفتاری دو تین دن سے زیادہ رہے گی نہیں اور سسٹم میں موجود لوگوں کی وجہ سے اسے ضمانت مل ہی جائیگی۔
مگر بات حوصلے کی ہوتی ہے۔
پرسوں بھی جب ایمان مزاری اور انکے شوہر کو عدم پیشی پر ضمانت منسوخی کا سامنا کرنا پڑا تو اس کیس میں ضمانت انہیں مل ہی گئی مگر ایک پرانے کیس میں جب انکی گرفتاری کے لیے پولیس کی موجودگی کہ اطلاع ملی تو ایمان مزاری نے شوہر سمیت ساری رات اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر کے آفس میں ہیٹر کی گرمی میں انقلابی گیت سنتے اور میکڈونلڈ کے برگر کھاتے گزاری اور صبح انہیں تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت مل گئی۔
آزادی کی اس شاندار جدوجہد پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
مجھے کوئی شک ہی نہیں کہ رانگ نمبر ہے اور صاحبوں کا اثاثہ ہے ورنہ جنہوں نے نیازی جیسے سو کالڈ طرم خان کو کالر سے پکڑ کر جیل میں ڈال دیا تھا انکے لیے ان موصوفہ کو پکڑنا کونسا مشکل تھا۔
باقی آپ ایمان مزاری کو عاصمہ جہانگیر بنانے والوں کی بک بک سنتے رہیں ہمارا کیا جاتا ہے۔
ناصر بٹ