بیو رو چیف یونین کونسل 90 چھتانیاں میں صحت کی سہولیات ناپید، 20 ہزار آبادی حکومت کی منتظر تحصیل میلسی کی سب سے بڑی اور زرخیز یونین کونسل 90 چھتانیاں آج بھی بنیادی صحت کی
بیو رو چیف یونین کونسل 90 چھتانیاں میں صحت کی سہولیات ناپید، 20 ہزار آبادی حکومت کی منتظر
تحصیل میلسی کی سب سے بڑی اور زرخیز یونین کونسل 90 چھتانیاں آج بھی بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہے۔ بیس ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل اس یونین میں نہ ہسپتال موجود ہے اور نہ ہی جانوروں کے علاج کی کوئی سہولت، جو حکومتی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔
علاقہ، معروف شخصیات میاں ماجد نواز آرائیں اور مرحوم میاں محفوظ احمد آرائیں کا آبائی علاقہ ہونے کے باوجود مسلسل نظرانداز چلا آ رہا ہے۔ غیر فعال سرکاری ڈسپنسری کے باعث غریب اور لاچار مریض علاج کے لیے میلسی اور جلہ جیم کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔
اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، ای ڈی او ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل 90 چھتانیاں کی ڈسپنسری کو فعال کر کے ادویات فراہم کی جائیں، بصورت دیگر عوامی بے چینی میں مزید اضافہ ہوگا۔