نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے سکرنڈ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے سکرنڈ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (SITE) میں فیز۔16 کی تربیتی سرگرمیوں کا افتتاح کیا گیا ایس آئی ٹی ای انسٹی ٹیوٹ میں کمپیوٹر آئی ٹی اسسٹنٹ کے ایک ٹریڈ میں 50 ٹرینیوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔ تقریب کے دوران ڈی سی سی۔بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی۔شہید بینظیرآباد کے اراکین نے ٹرینیوں سے ملاقات کی اور سندھ حکومت کے اس اہم فلاحی اقدام کو سراہا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالحفیظ کندھر نے ہنر مند تربیت کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ اسکل بیسڈ ٹریننگ نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ڈی سی سی رکن دیا ونتی نے خواتین ٹرینیوں سے بات چیت کی اور تربیتی پروگرام میں خواتین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے ٹرینیوں کو تلقین کی کہ وہ اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پوری دلچسپی اور محنت کے ساتھ تربیت حاصل کریں۔تقریب کے اختتام پر ضلع افسر بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی شہید بینظیرآباد نیاز حسین اجن نے ڈی سی سی اراکین کے ہمراہ فیز۔16 کے ٹرینیوں میں شناختی کارڈز، آفر آرڈرز اور ٹریننگ مینوئلز تقسیم کیے۔اس سے قبل ڈی سی سی۔بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی۔شہید بینظیرآباد کے اراکین پروفیسر عبدالحفیظ کندھر او دیا ونتی نے ضلع افسر بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی نیاز حسین اجن کے ہمراہ مائیکرون انسٹی ٹیوٹ سکرنڈ میں جاری فیز۔16 کی تربیتی سرگرمیوں کا دورہ کیا۔ مذکورہ ادارے میں چار مختلف ٹریڈز کمپیوٹر آئی ٹی اسسٹنٹ، ویب ڈیولپمنٹ، فیشن اینڈ ڈریس میکنگ اور ہیئر اینڈ بیوٹی سروسز میں تربیت دی جا رہی ہے، جہاں مجموعی طور پر 80 ٹرینیوں کو شامل کیا گیا ہے، ہر ٹریڈ میں 20 ٹرینیوں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ڈی سی سی اراکین نے وہاں بھی ٹرینیوں سے ملاقات کی اور سندھ حکومت کی جانب سے بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی کے ذریعے جاری ان تربیتی پروگرامز کو بے حد سراہا۔ اس موقع پر تعلیمی ماہر نثار احمد خاصخیلی،پروفیسر تلسی داس اور دیگر موجود تھے۔