نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد سید ابرار علی شاہ کی صدارت میں نیشنل ایکشن پلان / اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد سید ابرار علی شاہ کی صدارت میں نیشنل ایکشن پلان / اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں گزشتہ ماہ اپیکس کمیٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ابرار علی شاہ نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے پولیس، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹریفک جام کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران پر زور دیا کہ ضلع میں نان کسٹم پیڈ اشیاء، گاڑیوں اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ لائسنس ہولڈر فلور ملز کو کوٹہ کے تحت گندم فراہم کی جائے اور انہیں سستے آٹے کے اسٹال لگانے کا بھی پابند بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ پیش کریں۔اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مختلف محکموں کے افسران نے اپیکس کمیٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہی دی۔ اجلاس میں پاک فوج کے میجر اوسامہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مرتضیٰ گوہر، ڈی ایس پی پولیس حبیب الرحمان لاشاری، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ذاکر حسین سموں سمیت مختلف محکموں کے افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔