میلسی ( بیو رو چیف )حلقہ صوبائی اسمبلی 235 کے اُمیدوار سردار محمد عمران خان کھچی نے کہا ہے کہ
میلسی ( بیو رو چیف )حلقہ صوبائی اسمبلی 235 کے اُمیدوار سردار محمد عمران خان کھچی نے کہا ہے کہ دیانت داری، محنت اور سچائی پر مبنی تجارت ہی ایک صالح معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے۔ وہ میلسی ٹریڈ سینٹرمیں معروف تاجر رانا محمد مزمل کے ڈرنک کار نر کیافتتاح کے موقع پر اظہارِ خیال کر تے ہوئے کہا کہ صاُنہوں نے کہا کہ اسلام نے حلال کمائی کو محض ذریعہ? معاش نہیں بلکہ عبادت کا درجہ عطا کیا ہے، اور جو تاجر اپنے معاملات میں صداقت کو شعار بناتے ہیں وہ نہ صرف خود ترقی پاتے ہیں بلکہ پورے معاشرے میں اعتماد اور معاشی استحکام پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میلسی کی تاجر برادری نے ہمیشہ شہر کی معاشی و سماجی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، اور ایسے نئے کاروباری مراکز نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی معیشت کو بھی تقویت دیتے ہیں۔ا نہوں نے رانا محمد مزمل حسین،رانا مدثر حسینن،مبشر حسین، کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس کاروبار میں خیر و برکت عطا فرمائے