اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان سے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خوشاب کے نومنتخب صدر ایڈووکیٹ ملک
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان سے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خوشاب کے نومنتخب صدر ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء ، سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک ضمیر حیدر ماھل ،ایکس صدر ڈی بی اے خوشاب ایڈووکیٹ ملک عبدالرحمان اعوان ،ایکس صدر ڈی بی اے خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہررضا بگھور اور کابینہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے دیگر معززاراکین نے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی۔ دوران ملاقات ڈسٹرکٹ بار خوشاب اور ضلع خوشاب کی تمام تحصیل بارز کی مجموعی ترقی، وکلاء برادری کو درپیش مسائل اور مستقبل کے منصوبہ جات پر تفصیلی اور سنجیدہ گفتگو کی گئی۔خصوصی طور پر نوجوان وکلاء کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے چیمبرز کی فراہمی، وکلاء ہاؤسنگ کالونی کے قیام، تربیتی و فلاحی پروگرامز، اور وکلا کو درپیش بنیادی سہولیات کے مسائل پر جامع تبادلۂ خیال ہوا۔ صدرڈسٹرکٹ بار، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اور کابینہ ڈسٹرکٹ بار خوشاب کی جانب سے وکلاء برادری کے اجتماعی مفاد کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات بھی پیش کی گئیں۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان جناب منصور اعوان نے نہایت توجہ، خلوص اور دلچسپی کے ساتھ تمام امور کو سنا اور ڈسٹرکٹ بار خوشاب اور ضلع خوشاب کی تمام تحصیل بارز کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون اور عملی کوشش کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر صدر، سیکرٹری اور کابینہ کی طرف سے معزز اٹارنی جنرل آف پاکستان کو جوہرآباد بار ایسوسی ایشن کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی گئی، جسے جناب منصور اعوان نے خوش دلی سے قبول فرما لیا۔ صدر ڈی بی اے خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان یہ خصوصی ملاقات ضلع خوشاب کی وکلاء برادری کے لیے ایک مثبت پیش رفت اور روشن مستقبل کی امید ہے۔