نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و رکن قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و رکن قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور نے نومنتخب صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ایڈووکیٹ ملک ابرار حسین پہوڑ سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ نو منتخب صدر بار ایڈووکیٹ ملک ابرار حسین پہوڑ کے والد محترم ملک حاجی نور حسین پہوڑ اور دیگر سماجی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔
اس موقع پر انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور نے ایڈووکیٹ ملک ابرار حسین پہوڑ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بار نورپورتھل کے وکلاء نے ایک متحرک، باصلاحیت اور اصول پسند قیادت کا انتخاب کیا ہے، جس سے بار اور بینچ کے مابین روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر وکلاء برادری کے مسائل کے حل اور قانون کی بالادستی کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
ایڈووکیٹ ملک ابرار حسین پہوڑ نے اس موقع پر انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکلاء برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور تحصیل بار کو ایک فعال، متحد اور مثالی ادارہ بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔