November 28, 2026

پاکستان پاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و رکن قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے

IMG-20260122-WA0208

پاکستان پاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و رکن قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے پبلک فورم کے انچارج ملک گل داد خان بگھور نے پاکستان ہاوس میں بگھور ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے عملی کام کے آغاز پر میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوءے کہا ہےکہ بگھور ایکسپریس وے ایک میگا پراجیکٹ ہے جو نہ صرف علاقے کی تقدیر بدلنے کا باعث بنے گا بلکہ جنوبی و وسطی پنجاب کے مابین سفری سہولیات کو بھی یکسر بہتر بنائے گا۔
ملک گل داد خان بگھور نے بتایا کہ اس منصوبے پر عملی کام کا آغاز وفاقی حکومت اور وزارتِ مواصلات کی خصوصی دلچسپی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی مسلسل کاوشوں، بھرپور پیروی اور وژنری قیادت کے باعث یہ منصوبہ اب عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے کی تکمیل سے نہ صرف سفر کا دورانیہ کم ہوگا بلکہ ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی، جس سے شہریوں کو محفوظ، تیز اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بگھور ایکسپریس وے علاقائی معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ، زرعی پیداوار کی بروقت منڈیوں تک رسائی، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ مقامی آبادی کو ترقیاتی ثمرات براہِ راست حاصل ہوں گے جبکہ علاقے کی زمینوں کی تجارتی قدر میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
ملک گل داد خان بگھور کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور بگھور ایکسپریس وے جیسے میگا منصوبے اسی عزم کی عملی مثال ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ منصوبے کی تعمیر میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام جلد از جلد اس اہم منصوبے کے فوائد سے مستفید ہو سکیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں میں حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں، کیونکہ بگھور ایکسپریس وے علاقائی خوشحالی اور ترقی کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔