سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) نہنگ میں معروف بزرگ پنج پیر کے سالانہ عرس کی مناسبت سےمیلہ کا انعقاد کیا گیا۔ میلہ میں چانٹوں والی کبڈی کے دلچسپ مقابلوں سے شائقین خوب محظوظ ہوءے۔ ملک کے نامور کھیلاڑیوں نے مقابلوں میں بھرپورحصہ لیا۔ صدیوں پرانی روایتی چانٹوں والی اس کبڈی میں ملک کے نامور کھیلاڑیوں نے خوب داو پیچ دکھاءے۔ ملک کے نامور کھیلاڑیوں اچھو بکرا اور وحید بجلی نے داؤ پیچ اور طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ جس پر شائقین نے بھرپور داد دی۔
چانٹوں والی اس کبڈی میں زور آزمائی کی بجائے گراونڈ میں اترنے والے کھیلاڑیوں نے ایک دوسرے کے سینے پر تھپڑوں کی بارش کر دی ۔ نہنگ میں منعقدہ ان کبڈی مقابلوں کو دیکھنے کے لیے ارد گرد کے علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ میلہ میں شہریوں کی تفریح کیلئے رسہ کشی اور نیزہ بازی کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے۔جن سے بچوں سمیت شہریوں نے خوب لطف اٹھایا۔ طویل عرصہ سے جاری یہ میلہ نہ صرف یہاں کی ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھے ہوئے ہے بلکہ کھیلوں کے فروغ اور عوام کو تفریح فراہم کرنے میں اہم کردار بھی ادا کر رہا ہے۔
63









