جمالی بلوچاں (راجہ نورالٰہی عاطف سے) ممبر صوبائی اسمبلی سردار ظفر خان بلوچ کو عمرہ کی سعادت
جمالی بلوچاں (راجہ نورالٰہی عاطف سے) ممبر صوبائی اسمبلی سردار ظفر خان بلوچ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے وفد نے ان کے ڈیرہ جمالی بلوچاں پر ملاقات کرکے دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کی صدارت کے لیے امیدوار ایڈووکیٹ ملک عبدالرحمان اعوان، جنرل سیکرٹری کے امیدوار ایڈووکیٹ ملک ضیاء الحق راجڑ، ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء اور علی عون ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء بھی وفد میں شامل تھے۔
وفد کے اراکین نے سردار ظفر خان بلوچ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے بارگاہِ الٰہی میں قبولیتِ عبادت، صحت و سلامتی اور مزید کامیابیوں کی دعا کی۔ اس موقع پر خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔