سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)پی ٹی آئی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری گوہر کھوسہ ڈسٹرکٹ سکھر کے قائمقام صدر کا اضافی عہدہ مل گیا ،کارکنان
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)پی ٹی آئی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری گوہر کھوسہ ڈسٹرکٹ سکھر کے قائمقام صدر کا اضافی عہدہ مل گیا ،کارکنان میں خوشی کی لہر ،انصاف ہاؤس میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا،جو اعتماد سندھ کابینہ نے کیا ہے اس پورا اترنے کی کوشش کرونگا،گوہر کھوسہ کی کارکنان سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مسرور علی سیال کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل گوہر خان کھوسہ کو پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ سکھر کے قائمقام صدر کا اضافی عہدہ سپرد کیا گیا ہے جبکہ انکے ہمراہ 12مذید عہدے دار بھی شامل ہیں پی ٹی آئی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری گوہر کھوسہ کو ڈسٹرکٹ سکھر کےصدر کا اضافی عہدہ ملنے پر کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انصاف ہاؤس ملٹری روڈ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا گزشتہ روز سکھر اور روہڑی کے سینئر ورکرز نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری گوہر خان کھوسہ نے ڈسٹرکٹ سکھر کےقائمقام صدر منتخب ہونے پر ہی ٹی آئی قائدین و سندھ کیبنٹ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس اعتماد کا اظہار کیا گیا انشاءاللہ میں اس عہدے کی زمہ داری ایمانداری سےادا کرونگا انہوں نے ڈسٹرکٹ سکھر تحریک انصاف کے دیگر عہدیداروں کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور یقین دلایا کہ انشاء اللہ پی ٹی آئی کے مشن کو گھر گھر پہنچانے میں ہم سب اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔