October 28, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اسٹیم کمپیٹیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

IMG-20260121-WA0272

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اسٹیم کمپیٹیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم، حال میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اسٹیم کمپیٹیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ عمیرہ میر ٹالپر نے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ تقریب میں جہان جناب محتر محمد سالم زرداری سمیت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن لیول کے تمام اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے مختلف سائنسی ماڈلز اور تخلیقی پروجیکٹس (ٹیبلوز) پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ مقابلے کے اختتام پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے بھی اپنی جانب سے کامیاب طلبہ و طالبات میں خصوصی طور پر نقد انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے اپنے خطاب میں طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید تعلیم اور سائنسی سرگرمیاں قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے اساتذہ اور ضلعی تعلیمی انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا اور ایسے تعلیمی مقابلوں کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت بتایا۔