October 28, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی سے صدر سرگودھا چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد حسن

IMG-20260121-WA0276

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی سے صدر سرگودھا چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد حسن یوسف کی قیادت میں چیمبر کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے سرگودھا میں تعیناتی پر کمشنر کا خیرمقدم کیا اور شہر کی موجودہ صورتحال، صنعتی ترقی و تاجر برادری کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سینیئر نائب صدر نثار علی، ایگزیکٹو ممبر محمد تہور بلال اصغر ،ڈاکٹر امتیاز ڈوگر اور سکندر علی شامل تھے۔ تاجروں نے کاروباری ماحول، بنیادی سہولیات اور صنعتی سرگرمیوں کو متاثر کرنے والے مسائل سے کمشنر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر کمشنر سرگودھا نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ان کے مسائل کا حل انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا ایک پُرامن اور زرخیز ڈویژن ہے جہاں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں، جس کے لیے تمام متعلقہ طبقات کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔کمشنر نے واضح کیا کہ انتظامیہ تاجروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گی۔ تاجروں کی جانب سے شہر کی بہتری اور صنعتی ترقی کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ وفد نے کمشنر کو اسمال ٹریڈرز کے دفتر کے دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے تعاون کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔