October 28, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈی آئ جی شھید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کی سربراھی میں آج رینج آفس میں موٹر سائیکل و موبائل فون اسنیچنگ منشیات ماوا گٹکا ۔روپوش واشتہاری

IMG-20260121-WA0271

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)
ڈی آئ جی شھید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کی سربراھی میں آج رینج آفس میں موٹر سائیکل و موبائل فون اسنیچنگ منشیات ماوا گٹکا ۔روپوش واشتہاری ملزمان ڈرگز ڈیلرز کی گرفتاری اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی،کے لیے اھم اجلاس تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی سربراھی میں آج رینج آفس میں موٹر سائیکل و موبائل اسنیچنگ منشیات گٹکا ماوا کی خرید وفروخت روپوش واشتہاری ملزمان ڈرگز ڈیلرز کی گرفتاری سے متعلق اور دیگر جرائم کی روک تھام غیر رپورٹ شدہ واقعات کی نشاندہی اور ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے جائزے کے لیے ایک اہم فالو اَپ اجلاس منعقد ھوا۔ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے، جبکہ غیر رپورٹ شدہ واقعات کی فوری رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسران کو پابند کیا کہ اسکریپ ڈیلرز اور غیر قانونی اسپیئر پارٹس کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔روپوش اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ھر صورت یقینی بنایا جاۓ
اجلاس میں تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز کے علاوہ شرکت کرنے والے افسران میں ASP/SDPO سٹی نوابشاہ، SDPO سکرنڈ، SDPO دوڑ، SDPO قاضی احمد، SDPO شاہدادپور، SDPO ٹنڈو آدم، SDPO جے نواز علی، SDPO کندھیارو اور SDPO محرابپور شامل ہیں۔مزید برآں، CPLC شہید بینظیر آباد کے انچارج بھی اجلاس میں شریک ھوۓ اور تفصیلی ورکنگ رپورٹ پیش کی،
ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کے مطابق اس اجلاس کا مقصد موٹر سائیکل وموبائیل فون اسنیچنگ اور دیگر سنگین جرائم پر کنٹرول اور مؤثر قابو پانا ھے، پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور شہریوں کو تحفظ کا مضبوط احساس فراہم کرنا ہے ۔