نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)اقراء یونیورسٹی حیدرآباد کیمپس نے نئے سال کے موقع پر صوفی شام کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں معروف قوال جمشید صابری نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)اقراء یونیورسٹی حیدرآباد کیمپس نے نئے سال کے موقع پر صوفی شام کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں معروف قوال جمشید صابری نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد پروگرام کے منتظمین شیراز علی، تھیزن ہما اور رنجتا مہاراج اور دیگر مہمانوں کو کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین اور ایڈمنسٹریٹر صلاح الدین نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ اس کے بعد کیمپس ڈائریکٹر امتیاز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ایونٹ سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ پروگرام میں کیمپس کے طلبہ نے بھی اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا جس میں ایان علی، مارش اور نمیر چانڈیو کے ٹیلنٹ نے طلبہ کو رقص کرنے پر مجبور کردیا۔ اس کے بعد پاکستان کے معروف قوال جمشید صابری نے اپنے گروپ کے ساتھ پرفارم کیا جس سے طلباء و طالبات نے خوب لطف اٹھایا۔