October 28, 2026

سکھر( بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے: مولانا محمد صالح انڈھڑتفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام

IMG-20260121-WA0269

سکھر( بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے: مولانا محمد صالح انڈھڑتفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے قائم مقام سیکریٹری جنرل اور ضلع سکھر کے امیر مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت امن و امان کے قیام کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہےآج عام شہری سڑکوں، بازاروں، شاہراہوں اور تفریحی مقامات پر بھی خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے، جو حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک “امن بحال کرو” کے تحت بچل شاہ میانی، سکھر میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بدامنی، اغواء برائے تاوان اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی نہ ہونا عوام میں شدید بے چینی اور خوف کا باعث بن رہا ہے،جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مو¿ثر کردار ادا کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے اور عوام کو تحفظ کا احساس دلائے، بصورت دیگر عوامی احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا،احتجاجی مظاہرے میں حافظ عبدالحمید مہر، مولانا عبدالکریم جونیجو، قاری عبدالمنان سمیجو، مولانا سراج احمد جمالی، سید سعید احمد شاہ، ،قاری حبیب اللہ لاشاری، ، حافظ غلام اللہ بروہی سمیت بڑی تعداد میں جمعیت علمائاسلام کے کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں “امن بحال کرو” کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور امن و امان کی بحالی کے حق میں نعرے لگائے۔