October 28, 2026

ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزیز شیخ سونڈا شاخ بند ہونے کے باعث یونین کونسل سونڈا کے مختلف دیہات میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا

IMG-20260121-WA0254

ٹھٹھ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ

سونڈا شاخ بند ہونے کے باعث یونین کونسل سونڈا کے مختلف دیہات میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا، جس کے خلاف یو سی سونڈا کے عوام نے ٹھٹہ – حیدرآباد مین نیشنل ہائی وے بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی واہ کی تعمیر کے باعث کینجھر جھیل کے ہیڈ ریگیولیٹر سے ضلع ٹھٹہ سمیت یو سی سونڈا کی طرف آنے والے متبادل راستے کے پانی کو دانستہ طور پر بند کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں یونین کائونسل سونڈا میں شدید پانی کا بحران پیدا ہو گیا۔ یو سی کے عوام نے سیاسی و سماجی حلقوں کے سامنے پانی کے لیے مسلسل فریاد کی، مگر کسی نے بھی سنجیدگی سے توجہ نہ دی۔ آخرکار عوام تنگ اور مجبور ہو کر سڑکوں پر نکل آئی۔
سماجی ورکر اور صحافی سید شیر علی شاہ کاظمی، سماجی ورکر امیر بخش سومرو، صحافی عبدالرشید سولنگی، سماجی ورکر نورالدین سومرو، صحافی شفقت سولنگی، صحافی اعجاز سومرو، صحافی سید ضمیر علی شاہ، سماجی ورکر سجاد علی سولنگی اور دیگر افراد کی قیادت میں مین نیشنل ہائی وے کو بلاک کر کے تقریباً تین گھنٹے تک شدید احتجاج کیا گیا۔ اس دوران

“پانی نہیں کیوں بھلا ، کربلا کربلا، یو سی کو پانی دو، پانی بحران ختم کرو”

کے زوردار نعرے لگائے گئے.
سڑک بند ہونے کے باعث نیشنل ہائی وے کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تین گھنٹے بعد ایس ٹی پی ضلع ٹھٹہ کے صدر سید جلال شاہ احتجاجی مقام پر پہنچے اور مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ انجنیئر سے بات ہو چکی ہے اور شام تک سونڈا شاخ میں پانی چھوڑ دیا جائے گا۔
جس کے بعد دھرنا ختم کر کے سڑک کھول دی گئی اور ٹریفک بحال ہو گئی۔ اس موقع پر یو سی کے عوام نے بھرپور شرکت کی۔