October 28, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ انجمن بہودمریضاں (رجسٹرڈ) کے صدرمیاں عبدالستار اورمعروف علمی و سماجی شخصیت چوہدری عبدالغفار صحافیوں سے گفتگوکررہے ہیں۔

IMG-20260121-WA0261

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ انجمن بہودمریضاں (رجسٹرڈ) کے صدرمیاں عبدالستار اورمعروف علمی و سماجی شخصیت چوہدری عبدالغفار صحافیوں سے گفتگوکررہے ہیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف)
انجمن بہودمریضاں (رجسٹرڈ) کے صدرمیاں عبدالستار اورمعروف علمی و سماجی شخصیت چوہدری عبدالغفار نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے ہر شہری کوفعال اور کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے انسانیت کی بھی بے لوث حقیقی خدمت کو زندگی کا نصب العین بنانا چاہیے،انہوں نے ان خیالات کا اظہارصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرچوہدری صفدرعلی، معروف صحافی میاں احسان الحق شیدا ، چیف آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل(رجسٹرڈ) فیصل آباد ڈویژن سرپرست اعلیٰ پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ و سابق ضلعی چیئرمین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ چوہدری عمران ندیم سدھو،ایڈمن آفیسر و اعزازی ایگزیکٹو ممبر محمد ارشد چوہدری بھی موجودتھے،انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہونے اور لوگوں کے دلوں گھرکر جانے کے لیے نہایت ضروری ہے کہ انتھک محنت ،دیانت داری اور حب الوطنی کے حقیقی جذبہ کو سر فہرست مقام دیا جائے، باہمی مل جل کر بیٹھنے سے نفرتوں کا خاتمہ اور محبتوں کو فروغ دینے سے دکھوں مصیبتوں اور پریشانیوں سے نجات حاصل ہوتی ہے،ہمیں ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں بھرپور شریک ہونا چاہیے،ہمیں ہر روز اپنا احتساب کرنا چاہیے،اور اللہ تعالیٰ کے حضور بخشش کے طلبگاررہنا چاہیے،بے شمار رحمتوں کا نزول ضرور ہو گا۔