-لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کے حوالے سے عبدالحی گجر ایڈووکیٹ امیدوار برائے فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ کے چیمبر میں ایک پروقار تقریب
-لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کے حوالے سے عبدالحی گجر ایڈووکیٹ امیدوار برائے فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ کے چیمبر میں ایک پروقار تقریب
تقریب میں کافی تعداد میں وکلاء کی شرکت تقریب کا مقصد:اتحاد، مشاورت اور بار سیاست کی مثبت روایت چوہدری ثاقب منج کا باوقار فیصلہ، عبدالحی گجر کے حق میں دستبرداری
2-یہ فیصلہ محض ایک امیدوار کی دستبرداری نہیں بلکہ مشاورت، برداشت اور اجتماعی مفاد کو ترجیح دینے کی ایک روشن مثال ہے
3-بار سیاست میں مثبت روایت، اتحاد اور مشاورت کو ترجیح دینے کا عملی مظاہرہ۔اس کاوش میں چوہدری ثاقب منج ایڈووکیٹ کے دیرینہ ساتھی جمشید ناصر گل ایڈووکیٹ کا اہم کردار
لاہور( کورٹس رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2026–2027 کے تناظر میں فنانس سیکرٹری کے امیدوار چوہدری ثاقب منج ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا انتخابی میدان سے دستبردار ہونا بار سیاست میں ایک سنجیدہ، باوقار اور مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ محض ایک امیدوار کی دستبرداری نہیں بلکہ مشاورت، برداشت اور اجتماعی مفاد کو ترجیح دینے کی ایک روشن مثال ہے۔
چوہدری ثاقب منج ایڈووکیٹ نے اپنے پورے پینل، قریبی رفقاء، دوستوں اور فالورز سے تفصیلی مشاورت کے بعد برادر عبدالحی گجر ایڈووکیٹ، امیدوار برائے فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بار کی سیاست میں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ادارے کی مضبوطی، اتحاد اور وکلاء برادری کے مشترکہ مفاد کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس لیے میرے درینہ دوست جناب جمشید ناصر گل ایڈووکیٹ کی وجہ سے مقابلہ سے ہٹ کر انکے ساتھ اور ان کے اس فیصلے کو وکلاء حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ ایسے حالات میں جب انتخابی سیاست اکثر تلخی اور تقسیم کا باعث بن جاتی ہے، اس نوعیت کے فیصلے بار میں مثبت سیاسی روایات کو فروغ دیتے ہیں۔ چوہدری ثاقب منج کے مطابق عبدالحی گجر ایک باصلاحیت، دیانتدار اور متحرک وکیل ہیں جو فنانس سیکرٹری کے عہدے کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار کے تمام سینئر اور جونیئر وکلاء، دوستوں اور اپنے سپورٹرز سے پُرزور اپیل کی کہ وہ عبدالحی گجر کو بھرپور سپورٹ فراہم کریں اور انہیں اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کروائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط بار ہی مضبوط وکلاء کی ضمانت ہوتی ہے، اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ذاتی اختلافات سے بالا تر ہو کر اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔چوہدری ثاقب منج ایڈووکیٹ نے اپنے فالورز اور سپورٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دل کی گہرائیوں سے ان تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا، ان کے ساتھ کھڑے رہے اور ان کے انتخابی سفر میں بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ دستبرداری عارضی ہے اور ان شاء اللہ اگر زندگی رہی اور اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو وہ آئندہ سال لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں پوری تیاری اور عزم کے ساتھ حصہ لیں گے۔
بار سیاست میں اس نوعیت کے فیصلے نہ صرف شخصیات کے وقار میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ اداروں کو مضبوط بنیادیں بھی فراہم کرتے ہیں۔ عبدالحی گجر امیدوار برائے فنانس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ چوہدری ثاقب منج ایڈووکیٹ کا یہ اقدام اس امر کا ثبوت ہے کہ مثبت سوچ،مشاورت اور اتحاد ہی بار سیاست کا اصل حسن اور طاقت ہیں۔