October 28, 2026

فیصل آباد۔۔۔۔۔ ہزاروں لاکھوں نوجوانوں کی زندگیاں بدلنے والی انجمن طلبہ اسلام کا یوم تشکیل مبارک ھو۔سابقین انجمن طلبہ اسلام کے زیر انتظام ایک کیک کیٹنگ تقریب

IMG-20260121-WA0252

فیصل آباد۔۔۔۔۔
ہزاروں لاکھوں نوجوانوں کی زندگیاں بدلنے والی انجمن طلبہ اسلام کا یوم تشکیل مبارک ھو۔سابقین انجمن طلبہ اسلام کے زیر انتظام ایک کیک کیٹنگ تقریب مقامی ھوٹل میں میاں عمران مصطفائی کی میزبانی میں منعقد ھوئی جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر وقاص سابق سیکرٹری جنرل اور سید صفدر حسین شاہ سابق مرکزی فنانس سیکرٹری تھے۔جبکہ رانا سجاد مصطفائی۔ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔عادل ورک ایڈوکیٹ۔جاوید اقبال سندھو۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ملک ارشد اعوان اور دیگر احباب محبت نے شرکت کی۔اس موقع پر سید صفدر حسین شاہ نے اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ ھم خوش قسمت ھیں کہ ھمیں انجمن طلبہ اسلام میں کام کرنے کا موقع ملا ۔لاکھوں افراد انجمن طلبہ اسلام کے پلیٹ فارم سے فیض یاب ھوکر معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کررھے ھیں۔سیاست ھو۔سماجی خدمت ھو۔مختلف شعبہ ہائے زندگی میں سابقین خدمات سرانجام دے رھے ھیں۔اس موقع پر کیک کاٹا گیا ۔اور ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گی۔