October 28, 2026

اپکو لیے چلتے ھیں سکھر جہاں سے خبر دے رھے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر میں بھی عوام کو سستے کی آٹے کی فراہمی

Screenshot_2026-01-21_153258

اپکو لیے چلتے ھیں سکھر جہاں سے خبر دے رھے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر میں بھی عوام کو سستے کی آٹے کی فراہمی شروع،صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کی ہدایات پر سستے آٹے کے اسٹالز لگ گئے ، اسٹالوں پرآٹا دستیاب ہے عوام خرید سکتے ہیں ،ڈی ایف سی فوڈ دلدار کلوڑ کی گفتگو

خبر کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے لوگوں کو سستے آٹے کی فراہمی کا سلسلہ ۔شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں سندھ کے وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں کی ہدایت پر سکھر سمیت اندرون سندھ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی جانب سے سستے آٹے کے اسٹالز لگا دیئے ہیں اس سلسلے میں سکھر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سکھر دلدار حسین کلوڑ نے بتایا کہ صوبائی وزیر خوراک ،ڈی سی سکھر اور ڈی ڈی فوڈ سکھر کی ہدایت کی روشنی میں ان کی نگرانی میں تمام فلورملز نے سستے آٹے کے اسٹالز لگا دیئے ہیں جہاں پر لوگوں کو 1050 روپے میں دس کلو آٹے کا تھیلا فراہم کیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اسٹالز پر عوام کو فراہم کیے جانے والے آٹے کی کوالٹی اور معیار بھی بہتر رکھا گیاہے انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ ان اسٹالز سے آٹے کی خریداری کو یقینی بنائیں