سکر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز) سکر کی اخوت ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایمیونٹی پلاٹ سے متعلق سندھ ہائی کورٹ بینچ سکر میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔
سکر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز) سکر کی اخوت ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایمیونٹی پلاٹ سے متعلق سندھ ہائی کورٹ بینچ سکر میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔
خبر کے مطابق سکر کے رہائشی بچل مہر کی جانب سے اخوت ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایمیونٹی پلاٹ کے حوالے سے وکیل شاهد میمن کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ بینچ سکر میں دائر کی گئی درخواست نمبر 2098/2025 پر سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ سکر میں جسٹس اقبال عدنان چوہدری اور جسٹس محمد جعفر رضا پر مشتمل آئینی بینچ کے روبرو اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سکر اور دیگر متعلقہ فریقین پیش ہوئے۔
اسسٹنٹ رجسٹرار نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے آگاہ کیا کہ اخوت نگر سوسائٹی میں ایمیونٹی پلاٹ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اسپتال کی تعمیر کے لیے فروخت کیا گیا ہے۔
اس موقع پر پلاٹ خریدنے والے ماہر سرجن ڈاکٹر شاهد میرانی کے وکیل شفیق بابر لغاری نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بھتہ مافیا کے کچھ کارندے فلاحی کام میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور پلاٹ کے خریدار کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے غیر قانونی بھتہ وصول کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ عناصر مختلف ہتھکنڈے استعمال کر کے خریدار کو مسلسل پریشان اور ہراساں کر رہے ہیں۔
جس کے بعد عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا، تاہم تسلی بخش جواب نہ ملنے پر عدالت نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔