جھنگ *ڈاکٹر عنبرین سرور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کی مبینہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز شوہر کی سرکاری کام میں بے جا مداخلت اور سرکاری ریکارڈ خرد برد کرنے کی بنا پر انکوائری کمیٹی رپورٹ مکمل کر کے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد کو جمع کروا دی
جھنگ *ڈاکٹر عنبرین سرور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کی مبینہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز شوہر کی سرکاری کام میں بے جا مداخلت اور سرکاری ریکارڈ خرد برد کرنے کی بنا پر انکوائری کمیٹی رپورٹ مکمل کر کے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد کو جمع کروا دی،، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد نے انکوائری کمیٹی کی جانب سے دی گئی تجویز سیکٹری ہیلتھ کو برائے پیڈا ایکٹ انکوائری کے لئے بھجوا دی ،، انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عنبرین سرور کی جانب سے سرکاری گاڑی کے پیٹرول اور ٹائرز کی مد میں تقریباً 11 لاکھ خرانہ سرکاری سے نکلوایا گیا،، ڈاکٹر عنبرین سرور کے شوہر کی جانب سے سرکاری امور میں بے جا مداخلت اور ملازمین کے ساتھ ہت آمیز رویہ اختیار کیا گیا جبکہ ریٹائرڈ اور فوت شدگان لیڈی ہیلتھ ورکرز کی سرکاری سمیں اپنے رشتے داروں میں تقسیم کی گئیں۔ انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر عنبرین سرور کو عہدے سے ہٹانے اور پیڈا ایکٹ کے تحت مزید انکوائری کی سفارش کرتے ہوئے ڈاکٹر عنبرین سرور کو مزید کسی انتظامی عہدے پر تعینات نہ کرنے کی درخواست کی اور مکمل ٹنیور کا سپیشل آڈٹ کروانے کی تجاویز بھی دی ہے۔*