October 29, 2026

*جنت کی گارنٹی* بدھ 21 جنوری 2026 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2026-01-21_074136

*جنت کی گارنٹی*

بدھ 21 جنوری 2026
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

عن سهل بن سعد، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:” من يضمن لي ما بين لحييه، وما بين رجليه اضمن له الجنة”.
(صحيح البخاري حدیث:
نمبر 6474)
ترجمہ:
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میرے لیے جو شخص دونوں جبڑوں کے درمیان کی چیز (زبان) اور دونوں ٹانگوں کے درمیان کی چیز (شرمگاہ) کی ذمہ داری دیدے میں اس کے لیے جنت کی ذمہ داری دیتا ہوں۔“

*حاشیہ حدیث*
1- انسانی اعضاء میں زبان کے علاوہ جس عضو کی حفاظت کو خاص اہمیت حاصل ہے وہ انسان کی شرمگاہ ہے، اس لیے اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں اعضاء کی ضمانت بیان فرمائی ہے کہ جو بندہ اس کا ذمہ لے لے کہ وہ اپنی زبان کی بھی حفاظت کرے گا اور شہوت نفس کو بھی لگام دے گا میں اس کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے جنت کا ذمہ لیتا ہوں۔

2- یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قسم کے ارشادات کے مخاطب وہ اہل ایمان ہیں جو ایمان کے بنیادی مطالبات کو ادا کرتے ہیں، ایک دفعہ کسی صحابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نجات کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا:
*اپنی زبان پر قابو رکھو*
(مسند أحمد: 259/5)
حوالہ: هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6474.

*الدعاء*
اے ایمان والو!
اللہ تعالٰی کے نبی کریم نے امتیوں کے لئے جنت کے حصول میں بہت آسانیاں پیدا کر دیں ہیں اور ہمیں نبی کریم کی اس گارنٹی سے فائدہ اٹھانے والا بننے کی ضرورت ہے۔
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالی تو ہمیں بخشنے کے بہانے تلاش کر رہے ہیں مگر یہ ہم ہی کمزور واقع ہو ئے ہیں کہ ہم اس رحمت بھری اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا رہے یہ ہماری کمبختی نہیں تو اور کیا ہے؟

آپ سب حضرات سے گزارش ہے کہ ان دونوں اعضاء کی حفاظت فرمائیں اور جنت کے حقدار بن جائیں۔

یا حئی یا قیوم برحمتک استغیث۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333