November 17, 2026

سامارو ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان) حکومت سندھ کی جانب سے آٹا چکی مالکان کو سبسڈی پر گندم کی فراہمی کے بعد

IMG-20260120-WA0223

سامارو ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان) حکومت سندھ کی جانب سے آٹا چکی مالکان کو سبسڈی پر گندم کی فراہمی کے بعد سستا آٹا عوام کو دستیاب، تفصیلات کے مطابق سامارو میں حکومتِ سندھ کی جانب سے آٹا چکی مالکان کو سبسڈی کے طور پر گندم فراہم کیے جانے کے بعد تعلقہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے آٹا چکی مالکان نے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنا شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجی کمار ترکیو کی نگرانی میں آٹا چکی مالک محمد عرفان آرائیں نے آٹا 90 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے عوام دوست اقدام کے تحت سبسڈی پر فراہم کی گئی گندم کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچانے کے لیے تعلقہ انتظامیہ سامارو متحرک نظر آ رہی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی جانب سے آٹا چکی مالکان کو واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ سرکاری سبسڈی کا مکمل فائدہ عام شہریوں کو منتقل کیا جائے، جس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے اور سامارو شھر کے آٹا چکی مالک محمد عرفان آرائیں نے تعلقہ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے سستا آٹا فروخت کرنے کا آغاز کیا ہے، جس سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو بڑا ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے، شہریوں نے حکومت سندھ اور مقامی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجی کمار ترکیو نے کہا کہ حکومت سندھ کی پالیسی کے مطابق سبسڈی کا فائدہ ہر صورت عوام تک پہنچایا جائے گا، اور کسی بھی آٹا چکی مالک کو سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ 90 روپے فی کلو کے حساب سے آٹے کی فراہمی سے روزمرہ اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور غریب و متوسط طبقے کو ریلیف ملے گا۔